37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر جرح مکمل، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل

بدھ 6 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی ہے اور اب 8 نومبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ بشریٰ بی بی بھی پیشی کے لیے پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان عدالت میں پیش، بشریٰ بی بی کیوں نہ آئیں؟

وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کی گئی، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح مکمل کی۔

ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر عمر ندیم پر جرح مکمل ہونے میں 3 ماہ لگے، 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بالآخر جرح مکمل ہوئی۔

سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیاکہ ہم 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کے لیے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے، اور اسی روز دونوں ملزمان کو 342 کے بیان کے سوالنامے دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں الیکشن کا دوسرامرحلہ، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن کو واضح برتری

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور