جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر

جمعرات 7 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 5 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں، شہدا میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللّٰہ شامل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے 5 خوارجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک گلاب زمان شہید کی عمر 30 سال تھی ان کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ شہید نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

لانس نائیک حبیب اللّٰہ شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔ 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللّٰہ شہید نے 7 سال تک پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑی۔

ضلع کرک کے رہائشی لانس نائیک مزمل محمود شہید کی عمر 37 سال تھی، انہوں نے7 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp