چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سیکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی

جمعہ 8 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مقیم چینی شہریوں پر دہشتگردوں کے حملوں میں اضافے کے بعد حکومت پاکستان کا حافظتی اقدام، سیکیورٹی کے لیے انتہائی اعلیٰ سطح کی یقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کے صنعتی علاقہ سائٹ میں فائرنگ، 2 چینی باشندے زخمی

پاکستان میں مختلف تعمیری پروجیکٹس پر خدمات انجام دینے والے چینی شہریوں پر پے در پے حملوں کے بعد پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے چینی متعلقہ حکام کو چینی باشندوں کے تحفظ کے والے سے اعلیٰ سطحی یقینی دہانی کروائی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی اور تعمیری شعبہ جات میں تاریخی تسلسل برقرار رکھتے ہوئے چینی شہریوں کے یقینی تحفظ کے لیے  گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سیکیورٹی کے لیے مختص کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ کے دوران تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی، مواصلات، ریلوے، داخلہ اور دیگر وزارتوں کے سیکریٹریوں سمیت اعلیٰ حکام شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر ایئر پورٹ میں نیا کیا ہے؟

ملاقات میں چینی سفیر کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر میں 97 ایکڑ متنازع اراضی میں سے 22 ایکڑ اراضی گوادر بندرگاہ اور فری زون کی سکیورٹی کے لیے مختص کی گئی ہے۔

گوادر میں چینی اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کو فراہم کردہ 2281 ایکڑ اراضی میں سے 97 ایکڑ اراضی کا چین کو فراہمی کافیصلہ نہیں ہوا تھا، اب یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے ور چین کو بتادیا گیا ہے کہ 72 ایکڑ اراضی پاکستان بحریہ کے پاس رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کو پاکستان مخالف عناصر کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے دو روز قبل کراچی میں رو نما ہونے والے واقعہ کے بعد بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز چینی سفیر سے ملاقات کی تھی اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں