پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان اور ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان 4 مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، پاکستان ریلوے، ایف بی آر، نیشنل شپنگ اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔
پاکستان ریلویز، نیشنل شپنگ اور ایف بی آر نے ابوظہبی پورٹس کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی کمپنی البیک اور پاکستانی گو کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے ابوظہبی پورٹس کمپنی سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔