ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔ انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبر پورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور تک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت کیا اقدامات کررہی ہے؟

موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے۔

اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی