’ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرو‘، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستانی متعلقہ حکام کے مابین ہونے والے رابطے میں آئی ایم ایف نے نیا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:3 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط

پاکستان میں 11 تا 15 نومبر تک پاکستان کے دورہ کرنے والے آئی ایم ایف وفد نے اپنی سے قبل پاکستانی حکام سے ہونے والے آن لائن رابطے میں ’ڈومور‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر  آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف  ہے کہ پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ 5 ارب ڈالر ہے، لہٰذا اس ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کے لیے پاکستان مربوط فریم ورک فراہم کرے۔

آئی ایم ایف کے اس مطالبے کے بعد پاکستان نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے اپنے دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودی عرب سے تعاون طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، آمدنی اخراجات سے زیادہ

میڈیا رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ہے چین سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں ہیں، جب کہ آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ نومبر کے وسط میں چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں تعیناتی کی تیاری، مراکش کا فوجی و پولیس دستہ اسرائیل پہنچ گیا

حج 2027 رجسٹریشن کو زبردست عوامی پذیرائی، 2 روز میں 51 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا