پاکستان کے لیے اعزاز، طیب اکرام 8 سال کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سربراہ مقرر

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کا باضابطہ اعلان عمان کے دارالحکومت عمان میں آئی ایچ ایف کانگریس کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کیوں واپس لی؟

عمان میں آئی ایچ ایف کے اجلاس کے دوران طیب اکرام کی متفقہ طور پر پہلے سے منظور شدہ مدت میں مزید 4 سال کی توسیع کر کے اسے 8 سال کر دیا گیا ہے۔ انتخابی عمل کے دوران کوئی مقابلہ کرنے والا امیدوار نہیں تھا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے طیب اکرام نریندر بترا کے استعفے کے بعد گزشتہ 2 سال سے آئی ایچ ایف کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ عبوری مدت مکمل ہونے کے ساتھ ہی انتخابات ہوئے جس میں طیب اکرام واحد امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔

اپنے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے طیب اکرام نے ہاکی کی عالمی باڈی کی قیادت کرنے کو اپنے لیے بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ہاکی کی باڈی کا صدر مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے۔ اب میرے پاس مزید تعاون کا موقع ہے اور میں ہاکی کے کھیل کو آگے بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے استعفیٰ دیدیا

اس سے قبل طیب اکرام 49 ویں ایف آئی ایچ کانگریس میں بھی بلا مقابلہ دوبارہ منتخب ہونے والے تھے، ایف آئی ایچ کے صدر کی حیثیت سے طیب اکرام کی یہ مسلسل دوسری مدت ہے۔ وہ پہلے ہی سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھےوہ پہلی بار 2022 میں بھارت کے نریندر بترا کے استعفیٰ دینے کے بعد منتخب ہوئے تھے۔

طیب اکرام نے 2022 کے انتخابات میں بیلجیئم کے مارک کوڈرون کو 79 ووٹوں کے ساتھ شکست دی تھی۔ ان کا دوبارہ منتخب ہونا بین الاقوامی ہاکی میں ان کی اہم خدمات کا اعتراف ہے۔

آئی ایچ ایف نے 9 نومبر 2024 کو 49 ویں ایف آئی ایچ کانگریس میں ایف آئی ایچ کے ممبروں کے ذریعہ منتخب کردہ عہدوں کے لیے 31 اگست 2024  کی ڈیڈ لائن تک موصول ہونے والی نامزدگیوں کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو گروپوں کی مخاصمت، شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

ہانگ کانگ مکاؤ کی نمائندگی کرنے والے صدر کے عہدے کے لیے طیب اکرام واحد امیدوار ہیں جبکہ ایف آئی ایچ کی جنرل ایگزیکٹو بورڈ کے 2 خواتین عہدوں کے لیے یوراگوئے کی دانے اندراڈا بیریوس، جرمنی کی کیتھرین کوشکے اور زیمبیا کی ہیزل کینیڈی کے درمیان مقابلہ ہے۔

ایف آئی ایچ کے آرڈینری ایگزیکٹو بورڈ مرد ممبر کے 2 عہدوں کے لیے ارجنٹائن کے البرٹو ڈینیئل بوڈیسکی، نیدرلینڈز کے ایرک کارنیلیسن اور جنوبی افریقہ کے ڈیون جیمز مورگن کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!