وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ سول اسپتال کوئٹہ، ’ آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو  ہیں‘،زخمیوں سے بات چیت

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی سروس کب تک معطل رہے گی؟

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس ہولناک سانحہ میں زخمی ہونے والوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اسپتال کے دورے کے دوران متعلقہ ڈاکٹرز سے زخمیوں کی صحت کے حوالے سے بات چیت کی، اس کلے علاوہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

زخمیوں کی عیادت کے موقع پر  وفاقی وزیر داخلہ نے زخمیوں سے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے، آپ کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں  چھوڑی جائے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈاکٹرز کو زخمیوں کے بہترین علاج سے متعلق ہدایات دیں اور ایک زخمی شخص کو فوری طور پر کراچی شفٹ کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ہونے والے خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی انٹیلیجنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں، قومی سلامتی پر سوال اٹھ گئے

ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو سے یورپ جھلس گیا، فرانس میں 18 افراد ہلاک، 2 بچے گرم گاڑی میں دم توڑ گئے

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، عدالتی فیصلوں کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف بیانیے کی طرف دھکیلنے کی کوشش

29 جون کی رات آسمان پر سجے گا منفرد ’اسٹرابیری مون‘

میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں کون کونسے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تفصیل جاری کردی

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا