ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر خودکش حملہ ناکام بنانے کا انکشاف

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ ماہ اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر انٹیلیجنس بیورو اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس کے دوران سرینا چوک پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کی یونیفارم پہنے دہشتگردوں نے خودکش حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی کامیابی پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور، وزیراعظم کو مبارکباد

انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیورو اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائی میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ دیگر 6 ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انٹیلیجنس بیورو کو 14 اکتوبر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایس سی او اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ایک سے زائد خودکش حملے کرنے کی اطلاع ملی تھی۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، تنظیم کی سربراہی روس کے سپرد

جس پر آئی بی اور سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے ایک گنجان آباد علاقے میں مشترکہ آپریشن کے بعد 6 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں بیشتر کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار ملزمان کے ایک حملہ آور ساتھی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں خودکش دھماکا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں