بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 24 نومبر کے تناظر میں نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جدوجہد تیز کی جائے۔
مزید پڑھیں: 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں، بشریٰ بی بی نے کیا پیغام دیا؟
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے۔ تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔