پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان میدان میں آگئیں، اور خواتین کو اہم مشورہ دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے سے ایک ٹرینڈ چل پڑا ہے کہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار لڑکیوں کی پرائیویٹ ویڈیوز لیک ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں متنازع ویڈیو: ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ویڈیو لیک کرنے والے شخص کے بارے میں کیا بتایا؟
اداکارہ نے کہاکہ کچھ روز قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں اور اب گلگت بلتستان کی ٹک ٹاکر کی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جو ٹرینڈ چل پڑا ہے یہ بہت غلط ہے، جو لوگ ایسی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، اداروں کو چاہیے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کو مشورہ دیا کہ کبھی بھی کسی پر بھروسہ مت کریں کیونکہ زمانہ بہت خراب ہے، اس لیے کبھی بھی جذبات میں آکر اپنے شوہر کو بھی ذاتی ویڈیوز نہ بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں ’مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ چیزیں بہت خوفناک ہیں‘ ہانیہ عامر کا نازیبا ویڈیوز پر ردعمل
مشی خان نے کہاکہ جب لڑکیوں کی ایسی ویڈیوز بن جاتی ہیں یا وہ کسی کو بھیجتی ہیں تو پھر اس بنیاد پر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے، اس لیے پہلے ہی احتیاط کرنی چاہیے۔