کراچی: 4 روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 4روز کے لیے شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

سندھ کے محکمہ تعلیم نے 19 سے 22 نومبر تک حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کراچی میں شارع فیصل اور حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی ادارے 19 تا 22  نومبر بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: یہ شارع عام نہیں کیوں کہ یہ شاہ فیصل کی شارع فیصل ہے

خیال رہے محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ  آئیڈیاز نمائش کے دوران ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں بین الاقوامی نمائش کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کمشنر کراچی کو 19 سے 22 نومبر تک شارع فیصل اور کارساز کے اطراف واقع تمام اسکول بند رکھنے کے لیے خط لکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں شارع فیصل اور کارساز کے اطراف تمام اسکولز 4 روز تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

خط میں کہا گیا تھا کہ اسکول کھلنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے، لہٰذا شارع فیصل اور کارساز کے اطراف 19 سے 22 نومبر تک اسکول بند رکھے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

بلوچستان سے عالمی افق تک، بڑھتے مواقع اور ولولہ بشیر کی کامیابی کی کہانی

پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

ایپل ٹی وی کی نئی جاسوسی سیریز، بائیکاٹ کی مہم کیوں زور پکڑ رہی ہے؟

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی