وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشنرز کو پنشن عید سے پہلے دینے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کو عید سے قبل تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لیے تمام سرکاری محکموں کو عید الفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کی جائے۔
مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج باضابطہ ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر فوری عمل در آمد کیا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ہے۔