عوام کو احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا 28 ستمبر کو درج کیے گئے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو عوام کو احتجاج پر اکسایا، جنہوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

عوام کو احتجاج پر اکسانے کے کیس میں عمران خان کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ حکومت کی طرف سے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔

دوران سماعت اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے جیل میں قید ہیں، کیسے ممکن ہے کہ انہوں نے جیل میں بیٹھ کر اتنی بڑی منصوبہ بندی کرلی۔

سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان کے خلاف درج مقدمہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، اور متن میں جو کچھ درج ہے یہ مفروضوں پر مبنی ہے۔

بعدازاں عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان سے جیل کے اندر ہی تفتیش کی جائے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کے احکامات دیے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو 24 نومبر کا احتجاج جشن میں بدل جائیگا، عمران خان

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں عوام کو احتجاج کے لیے اکسایا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں مقدمہ درج ہے، اور پولیس نے گزشتہ رات اڈیالہ جیل میں ان کی گرفتاری ڈالی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم