حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے خلاف نادرا کی اپیلیں سماعت کے لیے مقررکر دی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔

نادرا نے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ افغان شہری ہونے پر بلاک کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیںں: حافظ حمداللہ کا شناختی کارڈ بحالی کے خلاف نادرا کی اپیل، سپریم کورٹ نے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا

یاد رہے کہ 2019 میں سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس پر نادرا نے حافظ حمداللہ کا قومی شناختی کارڈ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کے میڈیا پر انٹرویوز نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

حافظ حمداللہ نے نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے عمل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ اکتوبر 2019 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمد اللہ کی اپیل پر ان کا شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے