پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کن 3 ناموں پر غور کر رہی ہے؟

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سابق چیف سیکرٹری ناصرکھوسہ، ماہر قانون پرویز حسن اور سابق چیف سیکرٹری اعظم سلمان کے نام پر غور کر رہی ہے۔

لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے پی ٹی آئی قیادت کی مشاورت ہوئی، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے 3 نام زیرغور آئے جن میں سابق چیف سیکرٹری ناصرکھوسہ، ماہرقانون پرویز حسن اور سابق چیف سیکرٹری اعظم سلمان کا نام بھی زیر غور آیا۔

ذرائع کے مطابق ان ناموں پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے بھی مشاورت کی جائےگی، پی ٹی آئی قیادت کل تک ان ناموں سےمتعلق حتمی فیصلےکرلےگی، متعلقہ شخصیات سے رابطےکرکے ان کی رائے بھی لی جائےگی۔

اپوزیشن لیڈرکے ساتھ مشاورت میں پی ٹی آئی حتمی طورپر 2 نام تجویز کرےگی، کوشش ہوگی کہ ن لیگ کے ساتھ نگران وزیراعلیٰ کےنام پر اتفاق ہو۔

علاوہ ازیں اجلاس میں عمران خان نے ڈویژنل لیول پر ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق 2 دن میں پارلیمانی بورڈ تشکیل دینےکی ہدایت کی۔

ڈویژنل پارلیمانی بورڈز ایک ہفتے میں شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی لسٹ سینٹرل پارلیمانی بورڈ کو جمع کرائیں گے۔

اجلاس میں مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ بے ایمانی کرنے والے لوگوں کو بلیک لسٹ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین اور اقلیتوں کی مختص سیٹوں پربھی کارکردگی اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کا خیال رکھا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیری مہاجرین کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا، خواجہ آصف

جدہ میں ’غرق شدہ خزانے‘ نمائش، اُملج کے تاریخی بحری جہاز کی 2 صدی پرانی داستان

افغان طالبان کسی کے ایجنڈے پر نہ چلیں، اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں: حافظ نعیم

انمول عرف پنکی کے بھائی کامران کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، منشیات برآمد

الباحہ میں ’کنٹینر واک وے‘ عوامی توجہ کا مرکز، گرمیوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کی نئی کوشش

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری