’نہ کھانا نہ پانی نہ آرام‘، سندھ سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار کے شکوے

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ سے دھرنے کی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 2دن سے بغیر آرام کیے ڈیوٹی کررہے ہیں، ڈھنگ کا کھانا ہی دے دیں اور پینے کے لیے پانی ہی فراہم کردیں۔ سب سے بڑھ کر یہاں موسم ٹھنڈا ہے تو ہمیں تنخواہ دلوائیں تاکہ ہم اپنے لیے کوئی جرسی تو خریدیں۔

سندھ سے ایمرجنسی ڈیوٹی پر آئے پولیس اہلکار نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آرام کا وقت نہیں دیا جا رہا، کل صبح سے ڈیوٹی کر رہے ہیں، پانی کی سہولت بھی نہیں ہے، کھانے کے لیے دن میں صرف 2دفعہ ڈبے میں چاول دے رہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

سندھ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ سندھ کے ضلع نوشیرو فیروز سے آئے ہیں 2دن سفر کیا ہے اور 2دن یہاں گزر گئے ہیں، تھک گئے ہیں نیند بھی بہت آئی ہے، گاؤں ہوتا تو پیسے ادھار لے لیتے، یہاں تو کسی سے ادھار بھی نہیں لے سکتے۔

’جو اہلکار کراچی سے آئے ہیں ان کو سیٹیں مل گئی تھیں تو وہ سوکر آئے ہیں، ہم دروازوں پر کھڑے ہو کرآئے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: قافلہ ڈی چوک کے قریب پہنچ گیا

اہلکار نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران صرف 15منٹ کھانے اور باتھ روم کا وقفہ دیا جارہا ہے، پانی نہیں دے رہے اور چائے بھی خود سے ہی پی رہے ہیں۔

پولیس اہلکار نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ جلد سے جلد دلوا دیں، تاکہ ڈھنگ کا کھانا کھالیں اور اوپر پہننے کے لیے بھی کچھ لے لیں تاکہ زیادہ سردی میں اچھے سے ڈیوٹی کرسکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم