خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں، پیپلزپارٹی کے بعد مولانا فضل الرحمان کی بھی مخالفت

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں جو کچھ ہوا وہ بہت غلط تھا لیکن تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ اپنے طرز عمل پر غور کرے۔ تاہم ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت

رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت قوم کو درست سمت دکھانا ہوگی، میں جلسے اور احتجاج کو اپنے سمیت دوسروں کے لیے بھی حق سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی جماعت کا کارکن قیادت کے کہنے پر ہی چلتا ے، تحریک انصاف کو اپنے طرز عمل کرنا غور کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں احتجاج کیا لیکن تب ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، صحافیوں کو بھی وقت کی نزاکت کو سمجھنا چاہیے، ہم نے تو ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہیں لیکن دونوں صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے۔

یہ بھی پڑھیں کسی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، مدارس کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے باوجود عمل نہیں کیا جارہا جو سوالیہ نشان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

آبنائے ہرمز پر ایران کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟