5 غذائیں کریلوں کے ساتھ ہرگز نہ کھائیں

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کریلے کا نام سنتے ہی ذہن میں کڑواہٹ کا لفظ آجاتاہے لیکن اس سبزی کے بے شمار فوائد ہیں۔کریلے میں وٹامن سی،آئرن،زنک،پوٹاشیم،مینگنیز جیسے شاندار غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

جہاں کریلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، وہاں یہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کے لیے بھی موثر سمجھا جاتا ہے۔

تاہم کریلوں کو بعض غذاؤں کے ساتھ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ کون سی غذائیں ہیں، آئیے! جاننے کی کوشش کرتے ہیں:

ذیل میں دی گئی غذاؤں کی فہرست نوٹ کر لیں اور اگلی باران غذاؤں کے ساتھ کریلا کھانے سے گریز کریں۔

1۔آم

بچے ہوں یا بوڑھے سب ہی موسم گرما میں آم شوق سے کھاتے ہیں لیکن اس بار جب آپ گھر میں کریلے پکائیں  تو آم ہرگز نہ کھائیں کیونکہ اس سے آپ کو ہاضمے کے مسائل جیسے تیزابیت، جلن، متلی وغیرہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

2۔مولی

مولی اور کریلے دونوں کا اثر مختلف ہوتا ہے۔ اسی لیے کریلے کھانے کے بعد مولی مت کھائیں کیونکہ اس سے بلغم اور گیس کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

3۔دہی

کریلے کی سبزی کے ساتھ دہی استعمال کرنے سے جلدی مسائل ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے کریلے کی سبزی کے ساتھ دہی مت کھائیں۔

4۔بھنڈی

بھنڈی اور کریلے کا سالن ایک ساتھ کھانے سے پیٹ کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

5۔دودھ

اگر آپ کریلے کی سبزی کھانے کے یا اس کا جوس پینے کے بعد دودھ کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کو قبض یا جلن ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی