’جو بیوی کہے وہی کریں‘ ابھیشیک بچن کی ویڈیو وائرل

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کچھ عرصے سے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ان ہیں۔ ان کی اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زوروں پر ہیں، اسی دوران ابھیشیک بچن کا شادی شدہ افراد کو اپنی بیویوں سے متعلق دیا گیا مشورہ وائرل ہو گیا ہے۔

ابھیشیک بچن نے گزشتہ رات ممبئی میں فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈز 2024 میں شرکت کی، ایوارڈ شو کے دوران ابھیشیک بچن کی میزبان کے ساتھ ہونے والی گفتگو وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہرگز سمجھوتا نہ کریں‘ ایشوریا رائے کا خواتین کو پیغام

میزبان نے ابھیشیک سے سوال کیا کہ آپ اتنی اچھی پرفارمنس دیتے ہیں کہ ناقدین بھی لاجواب ہوجاتے ہیں اور کچھ کہہ نہیں پاتے، آپ ایسا کیسے کرلیتے ہیں؟ جس پر ابھیشیک نے کہا کہ اس میں ان کا کوئی کمال نہیں بلکہ جو ڈائریکٹر کہتا ہے ہم وہی کرتے ہیں۔

تاہم میزبان نے اس جواب کا بیوی کی بات ماننے سے موازنہ کیا جس پر ابھیشیک نے کہا تمام شادی شدہ مردوں کو بیوی کی بات ماننی چاہیے، جو بیوی کہے اس کی بات مانیں اور وہی کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmfare (@filmfare)

واضح رہے کہ ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ارادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے، اس کے بعد ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی

لیکن تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ابھیشیک کو اپنی بیٹی ارادھیا کے ایونٹ پلانرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ابھیشیک کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جتن، آپ کا بہت شکریہ، 13 سال ہو چکے ہیں، آپ ہر سال ارادھیا کی سالگرہ کا شاندار اہتمام کرتے ہیں، اس دن کو اتنا خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔

خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات کی خبریں عام ہیں تاہم اس کے باوجود اس جوڑے کی جانب سے طلاق کی افواہوں کی تردید و تصدیق سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp