جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں فخر زمان کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟ عاقب جاوید نے بتادیا

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بیٹسمین فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستانی اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجہ بتا دی۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 10 دسمبر سے 7 جنوری تک شیڈول جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا جہاں قومی ٹیم 3 ٹی 20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور موجودہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا کو تینوں سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فخر زمان پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فخر کے نام پر اس لیے نہیں غور کیا گیا کہ وہ ابھی فارم اور میچ فٹنس حاصل نہیں کر پائے ہیں۔

مزید پڑھیے: زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں

ہیڈ کوچ نے شاہین آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے سے متعلق بتایا کہ وہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم رہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کیریئرکا یادگارلمحہ کونسا ہے؟ سفیان مقیم کی وی نیوزسے خصوصی گفتگو

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے باوجود ساجد خان کو منتخب نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ان کے بجائے محمد عباس کا انتخاب کیا گیا ہے جو سیم بولنگ کے ماہر ہیں۔

دریں اثنا ایکس پر ایک پوسٹ میں فخر زمان نے اہم کھلاڑیوں کو نیچا دکھانے کے بجائے ان کا دفاع کرنے پر توجہ دیے جانے پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی