سوشل میڈیا کا اشتعال انگیز استعمال، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات پھیلانے والے 12ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگرد تنظیموں کے سوشل میڈیا استعمال پر قابو پانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر حکومت اور ریاستی اداروں کے حوالے  سے   پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

حکومت نے سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے اب تک 12 ملزمان کی نشاندہی کر کے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیک نیوز اور پروپیگنڈا پھیلانے والے ملزمان میں میاں ذیشان ساجد ، فہیم خان، محمد اویس، منوچئر، عزیز احمد ، سعِد عدنان خورشید، محمد اسد،ملک عصمت اللہ خان، عنایت اللہ، سلطان محمود خان،کلیم اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی بے گور و کفن لاش

 ملزمان کا تعلق کراچی، سانگھڑ ، کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ اور سوات سے ہے،۔ یہ ملزمان سوشل میڈیا پرہتک آمیز، بغاوت پر اُکسانے اور ریاستی اُمور میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ بھی دیگر کئی ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز