چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر قوم کی توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہوں گی، لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کی آج ہونے والی میٹنگ مؤخر ہوگئی ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارت نے پاکستانی فارمولے پر گھٹنے ٹیک دیے؟

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں چیزیں بہتر ہوں گی، کچھ خبریں جو چل رہی ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے بہتری ہو۔ پورے پاکستان میں جہاں گراؤنڈز ہیں ان کی حالت بہتر کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہاکہ اگر آئی سی سی میں کوئی ڈینٹ آئے تو اس سے پوری دنیا کی کرکٹ کو نقصان ہوتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے، تاہم بھارت نے سیکیورٹی کو بہانہ بنا کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلتا تو ہم بھی آئندہ ان کے ساتھ کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی کا پیش کردہ ’پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا‘ کیا ہے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان چپقلش کی وجہ سے ٹورنامنٹ متاثر ہونے کے خدشات ہیں، جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے حکام کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں