اسلام آباد پولیس کی کارروائی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کو دھرلیا

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کو دھر لیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کر کے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ 4 رکنی گروہ گرفتار  گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس پر پشتون عوام کا اعتماد، سوشل میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مختلف واداتوں میں شہریوں سے چھینی گئی نقدی (مالیت 14 لاکھ 30 ہزار روپے)، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عثمان ،عدنان خان ، راؤف  اور عاطف محمود کے ناموں سے ہوئی ہے ، گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمات درج ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے کامیاب کارروائی پر تھانہ سبزی منڈی کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میاں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج، پولیس کا قاتلوں کی شناخت کا دعوٰی

ڈی آئی جی سید علی رضا کا کہنا ہے کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

صرف وزن کم کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں، ماہرین کا انتباہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین