لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بارش کے دوران ایک شکستہ 3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے لاشیں نکال لیں، تاہم مزید افراد کے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہربنس پورہ کے علاقے بھٹہ محمد دین کالونی، سکھ نہر کے قریب ایک شکستہ 3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ رات تقریباً 10 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔ مکان کی چھت مٹی اور ٹی آر گارڈرز سے تعمیر کی گئی تھی، جو حالیہ بارشوں کے باعث اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت عمارت میں تین خاندان رہائش پذیر تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے باعث ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔

امدادی کارروائیوں میں ریسکیو کی 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جو بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کاہنہ سانحے کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’اپنا گھر، محفوظ گھر‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر انتظامی افسران فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں، جن میں شالیمار روڈ، شاداب کالونی اور کاہنہ شامل ہیں، بوسیدہ عمارتوں اور مکانوں کی چھتیں گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے بعد خستہ حال عمارتوں کی حفاظت اور نگرانی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی