گزشتہ روز گراوٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج پھر سنبھل گئی، وجہ کیا بنی؟

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے، کاروبار کے دوران آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 930 پوائںٹس پر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ روز ہم نے مارکیٹ میں بڑ‎ی گراوٹ دیکھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلسل 9 دن سے مارکیٹ بڑھتی جارہی تھی جس سے 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جب اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اتنے پوائنٹس بڑھتے ہیں تو یقینی طور پر مارکیٹ میں کوریکشن کی گنجائش موجود رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور بورڈ ہوگئی تھی اور لیوریج کی پوزیشن بھی 51 ہزار پوائنٹس سے بڑھ چکی تھی، جس کی وجہ سے ہم نے کل مارکیٹ میں منافع دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس آج پھر ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کے قریب

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ اگر آج یعنی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کی بات کی جائے تو ہم آج مارکیٹ میں ایک بار پھر ریکوریز دیکھ رہے ہیں اور اس وقت مارکیٹ نے 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار کی سطح کو عبور کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں فنڈز آرہے ہیں، خاص طور پر میوچل فنڈز بہت زیادہ ایکٹیو ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 ملین ڈالر کی خریداری ہوئی ہے اور اگر دیکھا جائے تو اسٹیٹ بینک اپنی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کم کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہوگی کہ مارکیٹ میں پھر سے خریداری نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ نے کوریکشن لی تھی اور مائنس میں چلی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مارکیٹ نے باؤنس بیک کیا ہے اور اس وقت تک بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہی کارکردگی دکھائی دے گی۔

محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ کسی کو سزا ہو یا اس پر فردجرم عائد ہو، اس وقت اس کا مارکیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، مارکیٹ توقعات کے عین مطابق اپنی کارکردگی دکھا رہی ہے جس کا اندازہ پہلے سے ہی ماہرین لگا چکے ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم