پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے مریض سامنے آگئے،17 کی حالت تشویش ناک

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 70 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 70کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3ہزار695ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 70 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.89فیصد رہی اوراس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں437 افراد میں سے 16 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی۔

کراچی میں 402 افراد میں سے 32کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 7.96فیصد رہی۔ گلگت میں 138میں سے 04کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 2.90فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں374 ٹیسٹوں میں سے 05ٹیسٹ مثبت آئےاور شرح 1.34 فیصد رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp