وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبا کو مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کا مقصد ملک میں ماحول دوست سفری سہولیات کے طور پر الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو فروغ دینے کی جانب پہلا قدم اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 20 ہزار اسٹوڈینٹس میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنیکی نئی تاریخ سامنے آگئی

یہ فیصلہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل پالیسی سے متعلق چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر 40 ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سیشن کے دوران وزیر نے دارالحکومت کے تمام پیٹرول پمپس کو ای وی چارجنگ اسٹیشنوں سے لیس کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

مزید برآں حکومت عوام کو آسان قرضوں پر 39,000 الیکٹرک موٹر سائیکلیں اور 1,900 الیکٹرک رکشے فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، اس سے ملک کی ایک وسیع آبادی اپنی استطاعت کے مطابق سفری سہولیات حاصل کر سکے گی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پورے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا جو وزیر اعظم شہباز شریف کے اسلام آباد کو ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

وفاقی وزیر نے تصدیق کی کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، ان اقدامات کا مقصد ملک بھر میں ماحول دوست نقل و حمل کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پائیدار شہری ترقی کو بھی فروغ دینا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس: منصوبے کی خلاف ورزیاں، قانونی کارروائی اور حتمی عدالتی فیصلے

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

امریکا کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ