پاکستان سزائے موت کا قانون ختم کرے، یورپی یونین نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

14ویں پاکستان۔یورپی یونین مشترکہ کمیشن کا اجلاس 21 نومبر کو اسلام آباد میں ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ آج جاری کیا گیا ہے۔ فریقین کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی تناظر بشمول 8 فروری انتخابات اور یورپی یونین انتخابات کے بارے میں بات کی گئی۔

جمہوریت، گورننس، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی سے متعلق ایک ذیلی گروپ میں بات چیت کے دروان یورپی یونین نے پاکستان پر زور دیا پاکستان سزائے موت ختم کرے اور رحم کی اپیلوں پر کارروائی کے حوالے سے اصلاحات متعارف کروائے۔

ذیلی گروپ کے اجلاس میں پاکستان نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق 27 بین الاقوامی معاہدات (کنونشنز) پر عمل درآمد بارے اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔ ان انسانی حقوق کے بارے میں نیشنل ایکشن پلان، کاربار اور انسانی حقوق بارے نیشنل ایکشن پلان شامل تھے۔

مزید پڑھیں: بشارالاسد مخالف قیدی اپنے پالتو شیروں کو کھلانے والے سفاک فوجی کو سرعام پھانسی دیدی گئی

یورپی یونین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس میں پاکستان کے لیے جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرینس (جی ایس پی۔پلس) اسٹیٹس کے تحت پاکستان کو کافی تجارتی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

پاکستان اور یورپی یونین نے مذہبی اور اعتقادات کی آزادیوں کے بارے میں بھی بات کی اور خاص طور یورپی یونین نے اقلیتی گروہوں کو اکثریتی مسلمانوں کی جانب سے درپیش نفرت کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

یورپی یونین نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ اور طویل میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کے لیے رجسٹریشن کا ثبوت پیش کرنے کی تاریخ میں 30 جون 2025 تک توسیع کے اقدام کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد: ’بیٹے نے والدین کو پھانسی دے کر لاشیں کنویں میں پھینک دیں‘

پاکستان نے جہاں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بربریت کی مذمت کی تو یورپی یونین نے اپنے اس مؤقف کو دہرایا کہ روس یوکرین میں جارحیت کر رہا ہے۔

مشترکہ کمیشن اجلاس کی سربراہی منسٹری آف اکنامک افیئرز کے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر مس پاؤلا پیمپالونی نے کی۔ مشترکہ کمیشن کا اگلا اجلاس اگلے سال برسلز میں ہوگا۔

طرفین نے انسانی حقوق، خواتین، مزدوروں اور مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ