پاکستان اور ترکیہ کا مشترکہ ٹی وی نشریات اور اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ نے اپنے سرکاری ٹیلی ویژن چینلز کے درمیان مشترکہ نشریات کے ذریعے میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے اور اسلاموفوبیا اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے طریقوں پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

یہ پیش رفت پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون کے درمیان ترک ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ 13 دسمبر کو ترکیہ کے 3 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچے تھے جہاں وہ استنبول میں اسٹارٹکام سمٹ 2024 میں شرکت کریں گے۔

پروفیسر فرحتین التون کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے، عوامی سفارتکاری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی طرف سے اسلامو فوبیا اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ملک کے سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں فریقین نے پی ٹی وی اور ترکیہ کے سرکاری ٹیلی ویژن ’ٹی آر ٹی‘ کے درمیان مشترکہ نشریات پر اتفاق کیا جس میں پاکستان میں مقبول ترک ڈراموں کی نشریات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

ترکیہ کے ڈرامے اپنی ثقافتی مماثلت اور اعلیٰ معیار کی پروڈکشن کی وجہ سے پاکستان میں خاص طور پر تاریخی ڈراموں میں بے حد مقبول ہیں۔ ’دیریلیش ارطغرل غازی‘ پاکستان میں نشر ہونے والے سب سے زیادہ مقبول ترک ڈراموں میں سے ایک ہے، جس نے گزشتہ برسوں میں بڑے پیمانے پر داد حاصل کی ہے۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات اور ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے درمیان ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے جس میں دونوں جانب سے فوکل پرسنز نامزد ہوں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ مشترکہ منصوبوں کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ پروفیسر فرحتین التون نے اعتراف کیا کہ ترک ڈرامے ’ارطغرل‘ نے پاکستان میں نمایاں مقبولیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے تعاون سے اسلاموفوبیا اور غلط معلومات کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں