آسٹریلیا بھارت تیسرا ٹیسٹ: پہلا دن بارش کی نذر، میزبان بورڈ مالی نقصان سے بچ جاتا، مگر کیسے؟

ہفتہ 14 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کا کوئی بھی ٹیسٹ اگر متاثر ہو تو میزبان ملک کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہی صورتحال بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بھی درپیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ٹی سی رینکنگ: بھارت کا گراف گرگیا، آسٹریلیا پھر سرفہرست

برسبین میں تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نظر ہوچکا ہے اور صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہی ہوپایا تھا کہ بارش نے ساری تفریح پر پانی پھیردیا۔

میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 28 رنز تھے کہ طوفانی بارش ہوگئی اور پچ نے چپ کی چادر اوڑھ لی۔

دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے؟

اب کرکٹ آسٹریلیا کی بدقسمتی یہ ہے کہ نہ صرف میچ متاثر ہوا جس سے اسے مالی نقصان ہوگا بلکہ معاملہ بہت ہی نزدیک پہنچ کر اٹک گیا یعنی میچ میں اگر صرف 10 گیندیں اور ہوجاتیں تو آسٹریلیا کے پیسے بچ جاتے۔ پہلے دن کا کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکنے کی صورت میں میزبان ملک کی کرکٹ باڈی کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

نقصان کیسے ہوا؟

صرف 10 گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ کھیل نہ ہونے پر شائقین کو پہلے دن کے پیسے واپس کرنے پڑیں گے۔

قوانین کے مطابق اگر 15 اوورز سے کم کا کھیل ہو تو اس دن کے پیسے شائقین کو لوٹانے پڑتے ہیں۔ اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ اگر مزید 10 گیندیں کروالی جاتیں اور پھر بھلے سے بارش ہوجاتی تو بھی ٹکٹ ری فنڈ کرنے سے بچا جاسکتا تھا۔

پہلے دن ایک گھنٹے کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔

مزید پڑھیے: کرکٹ ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی بھارتی سورماؤں کو عبرتناک شکست، چھٹی بار عالمی چیمپیئن بن گیا

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے اور گراؤنڈ میں 30 ہزار سے زائد تماشائی پہنچے ہوئے تھے۔
ایک مرحلے پر آؤٹ فیلڈ ایک جھیل سے مشابہ تھا لیکن موسم نے تھوڑی نرمی دکھائی اور ساتھ ہی پانی تیزی سے نکل گیا جس سے صرف کچھ ایریاز متاثر ہوئے ہیں۔

تاہم بارش دن بھر جاری رہی اور امپائرز نے آخر کار فائنل سیشن کے درمیان ہی کھیل کو منسوخ کر دیا۔ باقی 4 دنوں کے لیے کھیل 30 منٹ پہلے شروع ہو گا جس میں ہر روز کم از کم 98 اوورز کرائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ

اتوار کو بارش کا زیادہ امکان نہیں ہے تاہم اگلے ہفتے کے اوائل میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین مقابلہ ابھی ایک ایک سے برابر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ