امریکی ایلچی رچرڈ گرینل کی ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پرجوش کیوں؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ’ایلچی برائے خصوصی مشنز‘ رچرڈ گرینل نے حال ہی میں سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

رچرڈ گرینل کے مطالبے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے، سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ رچرڈ گرینل کی جانب سے بہت ہی مثبت پیغام دیا گیا ہے پوری دنیا میں یہی جذبات گونج رہے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے، من گھڑت اور فرضی الزامات میں عمران خان 500 سے زائد دن جیل میں گزار چکےہیں۔

صحافی اجمل جامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ایلچی برائے خصوصی مشنز کی پوسٹ پر لکھا کہ متعلقہ حلقے ان کے مطالبے کو نوٹ کرلیں۔

ایک ایکس صارف نے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بالکل عمران خان کو جیل سے رہا کرنے کا وقت ہے۔

سینئر سیاستدان فواد چوہدری نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ صحافت انتہا پر پہنچ گئی۔

ایک صارف نے کہا کہ جیو کی جانب سے رچرڈ گرینل کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال نامناسب ہے۔ اس قسم کے الفاظ کا کھلے عام استعمال غیر قانونی اور غیر اخلافی ہے، انہوں نے رچرڈ گرینل سے کہا کہ آپ کو جیو نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک سال سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو پہلے 9مئی کو گرفتار کیا گیا لیکن 11 مئی کو سپریم کورٹ کی مداخلت پر انھیں رہا کر دیا گیا، تاہم اگست 2023 میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انھیں 3 سال کی سزا سنا دی اور انھیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیاگیا۔

 رچرڈ گرینل کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے پے در پے مطالبات کی وجہ سے تحریک انصاف کے حلقوں میں ان کی نامزدگی کے بعد امید پیدا ہو چلی ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر کے عوام بھی پنجاب طرز کی ترقی اور سہولیات کے خواہاں ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی: بچوں میں ایچ آئی وی کا تشویشناک پھیلاؤ، مزید اعداد و شمار سامنے آگئے

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان