ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج اسلام آباد ہائیکورٹ نامزدگی کی مخالفت کس نے کی؟

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج اسلام آباد ہائیکورٹ نامزدگی کی مخالفت۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے ہمایوں دلاور کی نامزدگی کے خلاف جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر پراپرٹی کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات ہیں۔ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ہمایوں دلاور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے ورانٹ گرفتاری جاری، معاملہ کیا ہے؟

خط میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر 2022 میں جعلی پراپرٹی ڈیڈ تیار کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں، اس نوعیت کے الزامات ہمایوں دلاور کو عدالتی عہدے کے لیے غیر موزوں بناتے ہیں۔ درخواست ہے کہ جوڈیشل کمیشن ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج تقرری پر غور کرنے سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کے رکن خورشید بروچہ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی جج کے لیے نامزد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان