اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا

جمعرات 19 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی نے اپنی چیٹ جی پی ٹی سروس کا ایک نیا وائس بیسڈ ورژن متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین فون پر مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کے ساتھ آواز کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔

امریکا میں نمبر ڈائل کرکے یا واٹس ایپ کے ذریعے نمبر میسج کرکے صارفین ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر یا تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کیے بغیر چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اعلان کردہ اس نئی سروس میں صارفین کو ہر ماہ 15 منٹ کا مفت کالنگ ٹائم فراہم کیا گیا ہے۔

اگرچہ صارفین سوالات پوچھ سکتے ہیں اور جوابات بھی حاصل کرسکتے ہیں – جیسے چاکلیٹ چپ کوکیز کی ترکیب یا کوئی اور معلومات ہوں تو چیٹ بوٹ کے جوابات ایپ پر موجود جوابات کی طرح ذاتی نہیں ہوں گے۔ یہ فیچر اوپن اے آئی کی ’اوپن اے آئی کے 12 دن‘ کی مہم کا حصہ ہے، جسے دسمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔

اوپن اے آئی نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ چیٹ بوٹ کی آواز والی ٹیکنالوجی کے بارے میں خدشات درست ہیں، جس سے یہ سوالات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ انسان کی آواز کی مکمل نکالی کرے گا۔

اس کے لیے جیٹ جی پی ٹی نے صارفین کو سیکیورٹی کی پالیسیوں اور استعمال کی شرائط پر ایک ڈسکلیمر بھی فراہم کیا ہے، جس میں فون پر چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ بات کرنے سے پہلے صارفین کو جیٹ جی پی ٹی کی جانب سے فراہم کردہ شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا، جس میں آواز کا ڈیٹا ریکارڈ کرنے یا رکھنے کے لیے اوپن اے آئی کی رضامندی شامل ہو گی۔

گوگل، میٹا، مائیکروسافٹ اور ایلون مسک کی ایکس اے آئی جیسی کمپنیوں سے بڑھتی ہوئی مسابقت کے باوجود اوپن اے آئی اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے آواز پر مبنی اس فیچر جیسی اختراعات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

کمپنی اس سے معاشی فوائد کے اپنے طویل مدتی ہدف پر بھی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے، اکتوبر میں اوپن اے آئی نے 6.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا ریکارڈ دور مکمل کیا جس کے بعد اس کی مالیت 157 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

جب اس کے مستقبل کے منافع کے بارے میں پوچھا گیا تو  چیٹ بوٹ نے پرامید انداز میں جواب دیا کہ اوپن اے آئی بھی منافع حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا