ایلون مسک ایکس صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے کیوں روک رہے ہیں؟

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کو ہیش ٹیگز استعمال کرنے سے روکا ہے، جس کے بعد انٹرنیٹ پر متعلقہ معاملات اور پلیٹ فارم کے الگورتھم پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ایک صارف نے ایکس کے اے آئی ٹول ’Grok‘ کے تاثرات کی بنیاد پر ہیش ٹیگز پر اپن رائے کا اظہار کیا تھا۔ اس پوسٹ کے جواب میں ایلون مسک نے پلیٹ فارم پر ہیش ٹیگز کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری اور جمالیاتی طور پر ناخوشگوار قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی میل کے لیے خطرے کی گھنٹی، ایلون مسک کی ’ایکس میل‘ میدان میں

ایلون مسک نے لکھا، ’براہ کرم ہیش ٹیگز کا استعمال بند کریں، سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے اور وہ (ہیش ٹیگز) بھدے نظر آتے ہیں‘۔

ایلون مسک کی پوسٹ پر ایکس صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ متعدد صارفین نے ’ایکس‘ کے الگورتھم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ایکس صارف نے تو حد ہی کردی اور لکھا، ’ہمیں #StopUsingHashtags کو ٹرینڈ بنانا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی اسٹار لنک پاکستان آ رہی ہے؟

واضح رہے کہ ہیش ٹیگز کا استعمال ایلون مسک کے ’ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) خریدنے سے قبل سے ہی جاری ہے۔ ایلون مسک نے ایکس خریدنے کے بعد اس میں تبدیلیوں کا آغاز کیا، انہوں نے پہلے بلیو ٹک کے حوالے سے پالیسی تبدیل کی اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ہیش ٹیگز کا استعمال روکنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم