عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس کی کوششیں جاری

جمعرات 26 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی کوششیں جاری ہیں۔

سپریم کورٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کے روز چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو میں چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشنز اور عدالتی معاونت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے حکومت پنجاب کی تعریف کیوں کی؟

ملاقات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر مظفرآباد، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان، بار ایسوسی ایشن آف ساہیوال ڈویژن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آف ساہیوال، اوکاڑہ، پاک پتن، تحصیل بار ایسوسی ایشن آف عارف والا، رینالا خرد، دیپالپور کے نمائندے شریک ہوئے۔

خیبرپختونخوا سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آف ٹانک اور آفریدی قبائل کے عمائدین بھی ملاقات میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کراچی جیل اصلاحات کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی

چیف جسٹس یخییٰ نے کہا کہ عدلیہ کو قانون کی تشریح اور بنیادی حقوق تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ہے،عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے، وکلا برادری انصاف کی بروقت و موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیلنجز کو مقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ نظام انصاف میں وکلا برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، وکلا کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی تربیت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط کیوں لکھا؟

ان کا کہنا تھا کہ لا کمیشن ایکسس ٹو جسٹس پروگرام کے ذریعے سہولیات کے لیے بار ایسوسی ایشنز کو 10 لاکھ تقسیم کرے گا، اس اقدام کا مقصد بار ایسوسی ایشنز کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے، پائیدار ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو ویڈیو لنک سہولت کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘مذہبی تقریب کے دوران قیمتی جانوں کا ضیاع دہشتگردی کی غیر انسانی فطرت کا ثبوت،’ روسی صدر پیوٹن کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!