دنیا کی معروف مفت آن لائن تعلیمی درسگاہ پاکستان میں بھی کھل گئی

جمعہ 27 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مفت آن لائن لرننگ کے حوالے سے دنیا کی معروف ’خان اکیڈمی پاکستان‘ کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن کاروبار کے فروغ میں خواتین کیسے اہم کردار ادا کر رہی ہیں؟

اس امریکی اکیڈمی کے قیام سے اے آئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اساتذہ اور لاکھوں پاکستانی طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم میسر ہونے کی امید ہے۔

افتتاحی تقریب میں خان اکیڈمی کے اے آئی لرننگ ٹولز ’خان میگو‘ کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن، چیئرپرسن عثمان راشد، صنعتکار امین ہاشوانی اور نعیم زمیندار بھی شریک تھے۔

مزید پڑھیے: آن لائن گروپس: جو طلبہ کو رضاکارانہ طور پر بیرون ممالک جانے میں مدد فراہم کررہے ہیں

اس موقعے پر امین ہاشوانی نے کہا کہ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں وقت لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مناسب آگاہی کے لیے میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ ہر انسان کے سیکھنے کا عمل مختلف ہوتا ہے، ایسے میں خان میگو کا کردار بچوں کی تعلیم میں بہت اہم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

حنا جاوید قتل کیس: شوہر اور گھریلو ملازم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟