وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان، سب سے نمایاں چہرہ کون سا ہوگا؟

ہفتہ 28 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے سال کے آغاز پر وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا امکان، اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا۔

وفاقی حکومت نے کابینہ میں رد و بدل اور توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف متحرک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ اجلاس: قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں کو ختم کرنے کے لیے سفارشات پیش

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ اس میں توسیع کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، جب کہ اس سلسلے میں قائد نون لیگ میاں نوازشریف سے مشاورت بھی مکمل ہوگئی ہے۔

کابینہ میں یہ تبدیلی اور توسیع نئے سال کے ساتھ ہی پہلے ماہ میں عمل میں آجائے گی۔

کابینہ میں نیا چہرہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ میں توسیع کا فیصلہ روبہ عمل ہونے پر سب نمایاں چہرہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ کا کا ہوگا، جو ان دنوں عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر سید توقیر شاہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں وطن واپس آنے اور وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

 ڈاکٹر سید توقیر شاہ وفاقی کابینہ میں مکمل وزیر کے درجے پر فائز ہوں گے، انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی مقرر کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف کی شق شامل کرنے کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ فی الوقت 18 ارکان پر مشتمل ہے جبکہ حکومت کے قلم دانوں کی مجموعی تعداد 33ہے۔ ان میں 2 وزرائے مملکت، 3 خصوصی معاونین اور ایک مشیر وفاقی حکومت بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن افراد  کو ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ان میں بیرسٹر عقیل ملک، سینیٹر طلال چوہدری، اقلیتی سینیٹر خلیل طاہر سندھو، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور حنیف عباسی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ موجودہ مخلوط حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ میں یہ پہلی بڑی توسیع ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی