وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیدیا

پیر 30 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے سیاست کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر قیادت نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں، لیکن یہ سوال بنتا ہے کہ ایک شخص جو ہمارے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکاری تھا اسے 15 روز میں کیا ہوگیا کہ بات چیت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی، صرف سیاسی جماعتوں ہی نہیں طاقت کے تمام مراکز کو مل کر ملک کے حالات بہتر بنانے چاہییں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کے مؤقف میں جو تبدیلی آئی یہ مکمل یوٹرن ہے، اسی لیے میں نے حکومت کو محتاط رہنے کا کہا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی کی سنجیدگی میں کمی نظر آرہی ہے، عمران خان اگر ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا ایلچی سمجھتے ہیں تو آج ہم سے ہی مذاکرات پر آمادہ کیوں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ میں کسی کو قید میں رکھنے کے حق میں نہیں ہوں، اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

وزیر دفاع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں کہ اب یہ ہمارے ذریعے ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان وزیراعلیٰ کے پی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب یہ ذمہ داری لینی چاہیے کہ ان کی حکومت میں طالبان کو واپس لاکر بسایا گیا جس کا خیمازہ آج ہم بھگت رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں