عوام کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے سال نو پر عوام کو تحفہ دیتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی۔

یہ بھی پڑھیں ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 31 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 2 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 250.28 روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر میں 47 روپے 43 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اوگرا نے ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی کیوں عائد کی؟

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جنوری کے لیے 2953.36 روپے مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

علی الزیدی کو عراق کا وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کیا اداکاری کرنے والے اے آئی بوٹس کو آسکر ایوارڈ مل سکے گا؟ اکیڈمی نے وضاحت جاری کردی

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں نجی عجائب گھروں کا مقامی تاریخی ورثے کی حفاظت میں اہم کردار

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری