نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات اور نئی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات
حکام نے بتایا کہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندہ شخصیات سے مشاورت کے بعد ان کے مسائل کے حل اور سہولت کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی تارکینِ وطن ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانیوں کو مختلف خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ انہیں خدمات کے حصول کے لیے ذاتی طور پر موجود ہونے کی ضرورت نہ پڑے۔
مزید پڑھیں:اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر بریفنگ
اجلاس میں وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔












