آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 کے 9 اور ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دوبارہ پولنگ کا فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا دوٹوک مؤقف
ترجمان نے بتایا کہ دونوں حلقوں کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول ہوچکے ہیں، جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
ایل اے 15 باغ 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
اسی طرح ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر بھی 15 اگست کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔












