مدینہ منورہ: عود اور صندل کی کاشت کا شاندار منصوبہ

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں عود اور صندل کے درخت لگانے کا منفرد منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کو فروغ دینا ہے۔

یہ منصوبہ سعودی عرب کے ماحول دوست گرین انیشیٹو کا حصہ ہے، جس کے تحت سبزہ بڑھانے، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی درآمد، سعودی عرب نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل سروس متعارف کروا دی

یہ منصوبہ مدینہ منورہ کی قدرتی ماحولیات کو مزید بہتر بنائے گا اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عود اور صندل کے درخت خوشبودار پیداوار کے لیے مشہور ہیں، جن کی عالمی منڈی میں زبردست مانگ ہے۔ اس سے ماحول دوست سیاحت کو فروغ ملے گا اور معیاری مصنوعات کی برآمد سے ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔

زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے در وا کرنے والا یہ منصوبہ قدرتی وسائل کے بہترین استعمال کے ذریعے ماحول اور معیشت دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن: کس ادارے کی کیسی کارکردگی رہی؟

عود اور صندل کے درختوں کا یہ شاندار منصوبہ مدینہ منورہ کو ایک مثالی ماحولیاتی اور معاشی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی