سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 19 خوارج ہلاک، 3 جوان شہید

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشاور کے علاقے متنی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، اور 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دوسری کارروائی ضلع مہمند کے علاقے بائیزئی میں کی، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، اور اس دوران مزید 8 دہشتگرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسری کارروائی ضلع کرک میں کی گئی، جہاں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں لانس حوالدار عباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جن علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں وہاں کلیئرنس آپریشن جاری ہیں، تاکہ رہ جانے والے دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا مستونگ میں خفیہ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی: آئی ایس پی آر

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم