برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ اس ویک اینڈ گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) پر واپس چلا جائے گا کیونکہ رائل آبزرویٹری گرین وچ کی جانب سے تصدیق شدہ دیرینہ قوانین کے مطابق گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اس کے بعد دستی ٹائم پیسز اور گھریلو آلات کو دستی طور پر ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ رات میں کام کرنے والے ملازمین کو ایک اضافی گھنٹہ کام کرنا ہوگا۔

برٹش سمر ٹائم وہ مدت ہے جب برطانیہ کی گھڑیاں جی ایم ٹی سے ایک گھنٹہ آگے ہوتی ہیں جو بہار میں شروع ہوتی ہے اور خزاں میں ختم ہوتی ہے۔ یہ انتظام شام کے اوقات میں زیادہ دن کی روشنی فراہم کرتا ہے جب تک کہ خزاں میں گھڑی پیچھے نہ ہو جائے یا معیاری وقت میں تبدیل نہ ہو جائے۔

گھڑی کی 2 بار تبدیلی خاص طور پر زیادہ سے زیادہ قدرتی روشنی کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ روایت پہلی بار پہلی جنگ عظیم کے دوران متعارف کرائی گئی تھی جب جرمنی نے سنہ 1916 میں توانائی کی کھپت کو کم کرنے کی کوشش میں اپنی گھڑیاں آگے کیں۔

مزید پڑھیے: برطانیہ فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آگیا، اسرائیلی آبادکاری کے خلاف پابندیوں کا اعلان

برطانیہ اور یورپ کے بیشتر حصے اس سال 25 اکتوبر کو اپنی گھڑیاں پیچھے کریں گے تاہم شمالی امریکا عام طور پر اس ایڈجسٹمنٹ کو نومبر کے پہلے اتوار تک مؤخر کر دیتا ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے وقت میں فرق

واضح رہے کہ 25 اکتوبر سے برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے ہونے کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے وقت میں فرق بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائے گا۔ یعنی 25 اکتوبر کے بعد جب پاکستان میں رات 8 بجیں گے تو لندن کی گھڑیوں میں دوپہر 3 بج رہے ہوں گے جبکہ اس سے قبل یہ فرق 4 گھنٹے تھا۔

مزید پڑھیں: ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

یہ گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) 25 اکتوبر 2026 سے 28 مارچ 2027 تک نافذ رہے گا۔ 28 مارچ 2027 کو برطانیہ میں دوبارہ گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر کے برٹش سمر ٹائم شروع کر دیا جائے گا جس کے بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان وقت کا فرق دوبارہ 4 گھنٹے ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

مونالیزا تک رسائی بند، احتجاج کے پیش نظر پیرس کے عجائب گھر مقفل، سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

کے پی: پی پی ٹی آئی تنظیم برقرار، جنید اکبر کی صدارت بحال، اندرونی اختلافات کے باوجود اہم ترین نوٹیفیکیشن جاری

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے