بلوچستان کے شمالی اضلاع میں برفباری کے بعد وادی کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ان دنوں شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر چکا ہے اور ایسے میں کوئٹہ کے باسی شدید سردی میں شیر یخ کے اسٹالز کا رخ کر رہے ہیں۔
وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر یخ بنانے والے جاوید احمد نے بتایا کہ یوں تو شیر یخ گرمیوں کی سوغات ہے لیکن اس بار شدید سردی میں بھی اس کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سردی کے موسم میں شیر یخ شوق سے نہیں کھایا جاتا تھا مگر اس بار یہ روزانہ تقریباً 100 کلو تک فروخت ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘لاندی’ تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے
دوسری جانب وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے ایک شہری نے بتایا کہ شدید سردی میں شیریخ کا مزا گرمی سے زیادہ آتا ہے تب ہی ہم سب دوست کھانے کے بعد یہاں آکر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔