اسلام آباد کے تھانے شہزاد ٹاؤن کی حدود میں زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 2 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار، قیمتی گاڑیاں اور زیورات برآمد
پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹیم زیر حراست ملزمان کی انکشاف و نشاندہی پر ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کے لیے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے راول ٹاؤن کے قریب کباڑ خانے لے کر گئی۔
جنگل میں چھپے 4 مسلح ساتھی ملزمان نے زیر حراست ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ سے زیر حراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان عبداللہ اور ملہے خان دونوں افغان شہری ہیں۔ ملزمان تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں خاتون سے موبائل چھیننے، جنسی زیادتی کی کوشش اور زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر تھے۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں، اگلے ماہ افتتاح کا فیصلہ
ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔











