امام مسجد نبوی کا مسلمانوں پر بدعات سے اجتناب اور سنت کی پیروی پر زور

جمعہ 10 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ حسین آل الشیخ نے مسلمانوں کو اللہ سے ڈرنے اور تقویٰ اختیار کرنے کی نصیحت کی ہے۔

جمعہ کے خطے میں انہوں نے کہاکہ جو اللہ سے ڈرتا ہے، وہ کامیاب ہوتا ہے اور گناہوں سے بچتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا (جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کے گناہ معاف کردیتا ہے اور اس کا اجر عظیم بناتا ہے)۔

یہ بھی پڑھیں مسلمان گناہوں سے باز آجائیں اور تقویٰ اختیار کریں، امام مسجدالحرام کا پیغام

شیخ حسین آل الشیخ نے خطبے میں یہ بھی بیان کیاکہ دین اسلام کا اصول ہے کہ ہر وہ عمل جس پر قرآن یا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی دلیل نہ ہو، وہ بدعت شمار ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جو ہمارے دین میں کوئی نئی چیز شامل کرے جو اس میں سے نہیں ہے، وہ ناقابل قبول ہے)۔

امام مسجد نبوی نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ نے چار حرمت والے مہینے مقرر کیے ہیں، جن میں رجب کا مہینہ بھی شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک بارہ ہے، ان میں سے چار حرمت والے ہیں)۔ انہوں نے کہاکہ ان مہینوں میں مسلمانوں پر لازم ہے کہ اللہ کے احکامات کی زیادہ تعظیم کریں، گناہوں سے بچیں، نیک اعمال کریں اور بدعات سے اجتناب کریں۔

شیخ حسین آل الشیخ نے وضاحت کی کہ علما کے نزدیک یہ بات واضح ہے کہ رجب کے مہینے میں کسی خاص عبادت کی تخصیص کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جیسے اس مہینے میں خاص طور پر روزے رکھنا یا راتوں کو قیام کرنا۔

انہوں نے کہاکہ جو روایات ان اعمال کے فضائل کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کی جاتی ہیں، وہ یا تو ضعیف ہیں یا من گھڑت ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر رجب کی ستائیسویں رات کو معراج کی رات کے طور پر منانے کو ایک نئی بدعت قرار دیا اور کہاکہ اس کے لیے نہ کوئی وقت مقرر ہے اور نہ ہی کوئی معتبر دلیل ہے۔

امام مسجد نبوی نے مزید کہاکہ اللہ کی طرف سے مقرر کردہ شریعت کی پیروی ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع سے اللہ کی محبت اور رضا حاصل کی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: (اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف کرے گا)۔

دوسری خطبے میں انہوں نے وضاحت کی کہ رجب کے حوالے سے مشہور دعا: (اللہم بارک لنا فی رجب و شعبان و بلغنا رمضان) کو علما نے ضعیف قرار دیا ہے۔ تاہم عام طور پر اللہ سے خیر کی دعا کرنا شریعت کے اصولوں کے تحت جائز ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ

خطاب کے آخر میں شیخ حسین آل الشیخ نے زور دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کسی بات کو منسوب کرنے سے پہلے اہل علم کی تصدیق ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کی پیروی میں کامیابی اور سعادت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان