حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، فریقین کے درمیان بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی اور حکومت کو بات چیت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا عمران خان کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے جن پر عمل نہیں ہوا۔ اب ان کے دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اس سے قبل قریباً ڈیڑھ سال سے قید پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔

دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے چوتھے دور کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا۔

آج میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر اپنا جواب تیار کرلیا ہے، اور نو مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے مطالبات پر جواب تیار کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، عرفان صدیقی

میڈیا پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، ابھی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور