پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن مزید آسان بنادی گئی، مگر کیسے؟

بدھ 22 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل آسان بنا دیا ہے، صوبے کا شہری کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، اکاؤنٹ کھولنے اور گاڑی خریدنے پر پابندی کی تجویز

بدھ کے روز پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 میں ترمیم کی منظوری دی، ترمیم کے بعد پنجاب کے شہری گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔

موٹروہیکل آرڈینینس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24 کے مطابق موٹر مالکان اپنے ضلعے میں گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند تھے تاہم اب پنجاب کے شہری صوبے کے کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں باہر سے رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ترجمان محکمہ ایکسائز پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں ایک سیریز کے تحت گاڑیوں کو رجسٹریشن نمبرالاٹ کیے جارہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا